تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں دو لاری ڈرائیورس ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ نظام آباد کے آرمور منڈل کے پیری کٹی قومی شاہراہ پر اس وقت پیش
آیا جب ایک
لاری کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ بے قابو لاری مخالف سمت
سے آنے والی دو لاریوں سے ٹکرا گئی ۔اس حادثہ میں دو لاریوں کے ڈرائیورس ہلاک ہوگئے اور مزید دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔